حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی نے کیا ایک مسلمان کنوارہ رہ سکتا ہے؟ سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو احکامِ شرعی میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
* کیا ایک مسلمان کنوارہ رہ سکتا ہے؟
سؤال: کیا اسلام میں شادی کرنا واجب ہے؟ کیا ایک مسلمان کنوارہ رہ سکتا ہے؟ (اس شرط کے ساتھ کہ گناہ نہ کرے)
جواب: اسلام میں شادی کرنا واجب نہیں ہے مستحب ہے، مگر انسان کو یہ جاننا چاہیے کہ شادی کے بغیر گناہ میں پڑ سکتا ہے۔